دینی معلومات — Page 112
سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احمدی طلبہ کو کم از کم کہاں تک تعلیم حاصل کرنے کی تحریک فرمائی ہے؟ جواب: ایف اے تک۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پر کب روانہ ہوئے اور کب واپس تشریف لائے؟ جواب: حضور انور 19 اگست 2003ء کو لندن سے روانہ ہو کر 20 اگست کو بذریعہ بیلجیئم جرمنی پہنچے اور ستمبر کو فرانس سے لندن واپس تشریف لے گئے۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اس دورہ میں کہاں کہاں تشریف لے گئے ؟ جواب: بیلجیئم، جرمنی، ہالینڈ، فرانس۔سوال: جامعہ احمدیہ کینیڈا کا افتتاح کب ہوا؟ جواب : 7 ستمبر 2003ء کو Mississauga کینیڈا میں۔سوال: مغربی یورپ کی سب سے بڑی مسجد "بیت الفتوح“ کے سنگ بنیاد اور افتتاح کے بارہ میں آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب: مسجد بیت الفتوح کا سنگ بنیاد حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 19 اکتوبر 1999ء کو مورڈن، لندن میں مسجد مبارک قادیان کی اینٹ سے رکھا۔112