دینی معلومات

by Other Authors

Page 111 of 145

دینی معلومات — Page 111

سوال: حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ایک مقدمہ میں کب اسیر راہ مولیٰ رہے اور رہائی کب ہوئی؟ جواب: حضورانور مؤرخہ 30 اپریل 1999ء کو اسیر ہوئے اور 10مئی 1999ء کو رہا ہوئے۔سوال: حضور انور نے اپنے سب سے پہلے خطاب میں جماعت کو کیا پیغام عطا فرمایا؟ جواب: ” بہت دعائیں کریں۔بہت دعائیں کریں۔بہت دعائیں کریں۔“ سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے بابرکت دور خلافت کے پہلے جلسہ سالانہ (برطانیہ) میں کتنی بیعتیں ہوئیں؟ جواب: یہ جلسہ 25 تا 27 جولائی 2003ء اسلام آباد ٹلفورڈ میں منعقد ہوا۔98 ممالک کی 229 اقوام کے 8لاکھ 92 ہزار 403 افراد نے بیعت کی سعادت حاصل کی۔اس جلسہ پر 25 ہزار کے قریب حاضری تھی۔سوال: حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے طاہر فاؤنڈیشن کا قیام کب فرمایا؟ جواب : 26 جولائی 2003ء کو۔111