دینی معلومات — Page 110
ہیں۔اور والدہ ماجدہ حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ بنت حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی نہیں۔سوال: حضور انور کی شادی کب اور کن سے ہوئی؟ جواب: 31 جنوری 1977ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی شادی حضرت سیدہ امۃ السبوح بیگم صاحبہ بنت مکرم سید داؤ د مظفر شاہ صاحب و محتر مہ صاحبزادی امتہ الحکیم صاحبہ سے ہوئی۔12 فروری کو دعوت ولیمہ ہوئی۔سوال: حضور انور وقف کر کے کب اور کس ملک میں گئے تھے ؟ جواب: حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اگست 1977ء میں وقف کر کے نصرت جہاں سکیم کے تحت گھانا روانہ ہوئے۔گھانا میں 1977ء تا 1979ء پر نسپل سیکنڈری سکول سلا گا اور 1979ء تا1983ء پر نسپل سیکنڈری سکول ایسار چر رہے۔1983ء تا 1985ء احمد یہ زرعی فارم ٹمالے شمالی گھانا کے مینیجر رہے۔آپ نے گھانا میں پہلی مرتبہ گندم اگانے کا کامیاب تجربہ کیا۔1985ء میں پاکستان واپس تشریف لائے۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ناظر اعلیٰ و امیر مقامی کے عہدہ پر کب متمکن ہوئے؟ جواب: 10 دسمبر 1997ء کو۔آپ تا انتخاب خلافت اس عہدہ پر فائز رہے۔110