دینی معلومات

by Other Authors

Page 109 of 145

دینی معلومات — Page 109

عہد حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سوال: خلافت خامسہ کا انتخاب کس تاریخ کو ہوا اور کون خلیفہ بنے؟ جواب: 22 اپریل 2003ء کو مسجد فضل لندن میں نماز مغرب وعشاء کے بعد مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس ہوا اور لندن وقت کے مطابق 11:40 بجے رات (پاکستانی وقت کے مطابق 23 اپریل 2003ء کو صبح 3:40 بجے) حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خلافت کا اعلان ہوا۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی نیز آپ کے والد ماجد اور والدہ ماجدہ کا نام بتائیں؟ جواب: آپ 15 ستمبر 1950ء کو ربوہ میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد ماجد حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ابن حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب 109