دینی معلومات — Page 106
سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے کس شہید کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام غلام قادر آگئے گھر نُور اور برکت سے بھر گیارَدَّ اللهُ إِلَی کا مصداق قرار دیا؟ جواب: محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر احمد صاحب ابن محترم مرزا مجید احمد صاحب کو۔آپ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے کے پوتے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پڑ پوتے تھے۔آپ کو مورخہ 14۔اپریل 1999ء کو مخالفین احمدیت نے اغوا کرنے کے بعد شہید کر دیا۔سوال: حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایم ٹی اے کی کتنی کلاسز میں ترجمہ القرآن مکمل کیا؟ جواب:305 کلاسز میں۔سوال : حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے کب اور کہاں نماز کسوف ادا فرمائی ؟ جواب:11۔اگست 1999ء کو مسجد فضل لندن میں سورج گرہن کے موقع پر۔سوال: حضور نے انڈو نیشیا کا دورہ کب فرمایا اور اس کی تاریخی اہمیت کیا ہے؟ جواب: حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے 19 جون تا 11 جولائی 2000ء یہ دورہ فرمایا۔یہ کسی بھی خلیفہ المسیح کا انڈو نیشیا کا پہلا دورہ تھا۔106