دینی معلومات — Page 105
سوال: یورپ و امریکہ کیلئے MTA انٹر نیشنل کی چوبیس گھنٹے کی نشریات کا آغاز کب ہوا؟ جواب: یکم اپریل1996ء کو۔سوال: ایم ٹی اے انٹر نیشنل کی 24 گھنٹے کی نشریات کے آغاز پر حضور انور نے تاریخی خطبہ کب ارشاد فرمایا؟ جواب: 5, اپریل 1996ء کو مسجد فضل لندن میں۔سوال: ایم ٹی اے کے کن کن پروگراموں میں خصوصیت سے حضور انور رحمہ اللہ بنفس نفیس شرکت فرماتے رہے۔جواب: درس القرآن، ملاقات ، لقاء مع العرب، ہومیو پیتھی کلاس، چلڈرن کارنر ، اردو کلاس۔سوال: ایم ٹی اے انٹر نیشنل نے اپنی نشریات گلوبل ہیم کے ذریعہ کب شروع کیں؟ جواب: 5 جولائی 1996ء کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے۔سوال: حضور انور رحمہ اللہ نے کس محترم خاتون کی طرف سے جرمنی میں بننے والے سو مساجد کیلئے ایک خطیر رقم عطیہ کے طور پر پیش کی؟ جواب: حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ مرحومہ حرم حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی طرف سے۔105