دینی معلومات

by Other Authors

Page 107 of 145

دینی معلومات — Page 107

سوال: 2001ء میں انٹر نیشنل جلسہ برطانیہ کی بجائے کہاں ہوا اور حاضری کتنی تھی؟ جواب: یہ جلسہ 24 تا 26 اگست 2001ء من ہائم جرمنی میں ہوا اور حاضری تقریباً 50 ہزار تھی۔سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مریم شادی فنڈ کی تحریک کب جاری فرمائی؟ جواب:21 فروری 2003ء کو۔سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات کب ہوئی؟ جواب: آپ 19 اپریل 2003ء کولندن وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال فرما گئے۔23 اپریل کو حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد میں اڑھائی بجے نماز ظہر و عصر کے بعد نماز جنازہ پڑھائی۔جس میں ہزاروں احمدیوں نے شرکت کی۔بعد ازاں اسلام آباد ٹلفورڈ میں تدفین کے بعد ساڑھے چار بجے قبر پر دعا کروائی۔107