دینی معلومات — Page 104
سوال: 1994ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کونسی الہامی دعا کثرت سے پڑھنے کی تحریک فرمائی؟ جواب: تمام مفسدین اور معاندین کے فتنوں سے بچنے کیلئے حضور نے یہ دعا کثرت سے پڑھنے کی تحریک فرمائی: اللَّهُمَّ مَنّ قُهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ وَسَحْقُهُمْ تَسْحِيْقًا۔ترجمہ : اے اللہ تو ان کو پارہ پارہ کر دے اور پیس کر رکھ دے۔سوال: کتاب A Man of God کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب: یہ کتاب حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی سیرت و سوانح سے متعلق ہے جو ایک انگریز مصنف Iain Adamson نے لکھی ہے۔اس کا اردو ترجمہ ایک مرد خدا کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔اسی طرح بعض دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ شائع کیا جاچکا ہے۔سوال: ایم ٹی اے کی نشریات کا آغاز کب ہوا؟ جواب: نشریات کا آغاز 31 / جنوری 1992ء کو خطبہ جمعہ کے ساتھ ہوا تھا جبکہ با قاعدہ خطبہ جمعہ لائیو دکھایا جانا شروع ہوا اور ہفتہ وار بعض دیگر پروگرام بھی دکھائے جاتے رہے۔اس کے بعد 17 جنوری 1994ء کو با قاعدہ روزانہ کی نشریات کا آغاز کر دیا گیا۔104