دینی معلومات — Page 103
سوال: خلافت رابعہ کی چند اہم تحریکات بتائیں۔جواب: بیوت الحمد سکیم ، وقف نو کی تحریک، وقف جدید کو ساری دنیا تک وسیع کرنے کی تحریک، تمام احمدیوں کو عربی اور اردو زبان سیکھنے کی تحریک، سید نابلال فنڈ کی تحریک، مریم شادی فنڈ۔سوال: تحریک ”وقف نو “ کے بارہ میں آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب: پندرھویں صدی ہجری میں جماعت کی عظیم ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے 3 1 اپریل 1987ء کو تحریک فرمائی کہ جماعت آئندہ دو سالوں میں پیدا ہونے والے بچے خدمت دین کیلئے وقف کرے۔بعد میں اس تحریک کو مزید دو سال کیلئے بڑھا دیا گیا۔اس کے بعد ابھی تک یہ تحریک جاری ہے۔جولائی 2024ء تک 83055 بچے وقف ہو چکے ہیں۔سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی بعض تصانیف کے نام بتائیں؟ جواب: ذوق عبادت اور آداب دعا، زهق الباطل، سوانح فضل عمر جلد اول و جلد دوم، ہو میو پیتھی، مذہب کے نام پر خون، وصال ابن مریم، خلیج کا بحران اور نظام جہانِ نو ، ورزش کے زینے۔◉ ◉ Islam's Response to the Contemporary Issues Christianity - A Journey from Facts to Fiction ■ Revelation, Rationality, Knowledge and Truth 103