دینی معلومات

by Other Authors

Page 102 of 145

دینی معلومات — Page 102

سوال: الفضل انٹر نیشنل کا اجر اکب ہوا؟ جواب: 30 جولائی 1993ء جلسہ سالانہ لندن کے موقع پر ہفت روزہ ” الفضل انٹر نیشنل کا پہلا نمونے کا پرچہ شائع ہوا۔اخبار کے مدیر اعلیٰ چوہدری رشید احمد صاحب مقرر ہوئے۔سوال: ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل کی باقاعدہ اشاعت کب شروع ہوئی اور اس وقت اس کے مدیر کون ہیں ؟ جواب: 7 جنوری 1994ء کو۔موجودہ مدیر مکرم حافظ محمد ظفر اللہ عاجز صاحب ہیں۔ابتداء میں ہفت روزہ تھا۔27 مئی 2019ء سے سہ روزہ ہو گیا اور 23 مارچ2023ء سے روز نامہ ہو گیا۔سوال: پہلی تاریخی عالمی بیعت کب ہوئی نیز کتنے ممالک کے کتنے افراد بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئے؟ جواب: 31 جولائی 1993ء کو جلسہ سالانہ برطانیہ کے دوسرے دن 84 ممالک اور 151 اقوام کے دولاکھ چار ہزار تین سو آٹھ افراد عالمی مواصلاتی نظام کے ذریعہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے ہاتھ پر بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے اور تمام جماعت احمدیہ نے تجدید بیعت کی۔یہ تاریخ عالم کا پہلا بے نظیر واقعہ ہے۔102