دینی معلومات

by Other Authors

Page 101 of 145

دینی معلومات — Page 101

سوال: قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ کب کوئی خلیفہ المسیح قادیان تشریف لے گئے؟ جواب: حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ قادیان کے سوویں جلسہ سالانہ 1991ء میں شرکت کرنے کے لئے 19 دسمبر 1991ء کو قادیان تشریف لے گئے۔سوال: حضرت سیدہ آصفہ بیگم صاحبہ حرم حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات کب ہوئی؟ جواب: 3 اپریل 1992ء۔سوال: حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر (1896ء تا1993ء) کا عظیم کارنامہ کیا تھا؟ جواب: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ نظریہ پیش فرمایا تھا کہ عربی زبان ام الالسنہ (یعنی زبانوں کی ماں) ہے۔حضرت شیخ صاحب نے قریبا 50 زبانوں پر تحقیق کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ دراصل عربی زبان سے ماخوذ ہیں۔سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی دن اور رات والی سر زمین میں کب تاریخی خطبہ جمعہ اور پانچ نمازیں باجماعت ادا کیں جو تاریخ کا عدیم المثال واقعہ ہے ؟ جواب: مورخہ 24، 25 جون 1993ء کو ناروے میں قطب شمالی کی طرف کرہ ارض کے آخری کنارے پر حضور نے افراد خاندان اور اہل قافلہ کے ہمراہ پانچوں نمازیں وقت کا حساب کر کے باجماعت ادا کیں۔101