دینی معلومات — Page 100
سوال: پانچ بنیادی اخلاق بتائیں؟ جواب: 1۔سچ کی عادت، 2 نرم اور پاک زبان کا استعمال، 3۔وسعت حوصلہ، 4۔دوسرے کی تکلیف کا احساس اور اسے دور کرنا، 5۔مضبوط عزم اور ہمت۔سوال: احمدیت کی دوسری صدی کے آغاز پر حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کو کون سا مبارک الہام ہوا؟ 66 جواب: ”السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔“ سوال : حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے خطبات جمعہ کے براہ راست نشر ہونے کا سلسلہ کب شروع ہوا اور کب پروان چڑھا؟ جواب: 24 مارچ 1989ء کو پہلی بار خطبہ جمعہ ٹیلی فون سسٹم کے ذریعہ سنا گیا۔پھر 31 جنوری 1992ء کو پہلی بار حضور کا خطبہ جمعہ مواصلاتی سیارے کے ذریعہ ٹیلی ویژن پر تمام یورپ میں سنا اور دیکھا گیا۔پھر 21 اگست 1992ء سے تقریباً تمام دنیا میں خلیفہ وقت کا خطبہ جمعہ براہ راست سیٹیلائٹ کے ذریعہ دیکھا اور سنا جارہا ہے۔یہ تاریخ عالم کا منفر د واقعہ ہے۔اس کے ذریعہ سے گزشتہ پیشگوئیاں پوری ہوئیں۔100