دینی معلومات — Page 99
سوال: عالمی معیار کا سوئمنگ پول ربوہ میں کب تعمیر کیا گیا؟ جواب: 31 جولائی 1984ء کو سنگ بنیاد رکھا گیا اور 10 ستمبر 1988ء کو اس کا افتتاح ہوا۔سوال: حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مباہلہ کا عالمی چیلنج کب دیا گیا؟ جواب: حضور رحمہ اللہ نے 10 جون 1988ء کو تمام دنیا کو مباہلہ کا چیلنج دیا۔حضور نے یہ چیلنج جنوری 1997ء میں دوبارہ دیا۔سوال: احمد یہ صد سالہ جوبلی ( جشن تشکر ) کب منائی گئی؟ جواب: جماعت احمدیہ کے قیام کو سو سال پورے ہونے پر 1989ء کا سال جشن تشکر کے طور پر منایا گیا۔دنیا کے احمدیوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور غیر معمولی قربانیاں اور عباد تیں کیں۔(البتہ حکومت پاکستان نے ربوہ اور ملک کے دوسرے شہروں میں احمدیوں کے کسی بھی طرح سے اس دن کو منانے پر پابندی لگادی۔یہاں تک کہ چراغاں کرنے اور مٹھائی تقسیم کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی۔) سوال: صد سالہ جوبلی کے موقع پر پہلی مرتبہ کن ممالک نے احمدیت کے یاد گاری ٹکٹ جاری کئے ؟ جواب: سیر الیون اور گی آنا(Guyana) نے۔99