دینی معلومات — Page 98
سوال:1984ء کے اینٹی احمد یہ آرڈی نینس کے جاری کنندہ جنرل ضیاء کی ہلاکت کب اور کیسے ہوئی؟ جواب: 17 اگست 1988ء کو۔بہاولپور میں ہوائی جہاز کے تباہ ہونے سے۔سوال: روزنامه «الفضل ربوہ پر پابندی کا خاتمہ کب ہوا؟ جواب: 28 نومبر 1988ء کو۔یہ پابندی 12 دسمبر 1984ء کو لگائی گئی تھی۔اس طرح 3 سال 11 ماہ اور 9 دن بعد الفضل کا دوبارہ اجر ا ہوا۔سوال: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور عالمی عدالت انصاف کے پہلے احمد ی صدر کا نام بتائیں اور ان کی وفات کب ہوئی ؟ جواب: حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ عنہ۔آپ 63-1962ء تک صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ اور 73-1970ء تک صدر عالمی عدالت انصاف رہے۔نیز قائد اعظم کی طرف سے مقرر ہونے والے پہلے وزیر خارجہ پاکستان بھی رہے۔آپ نے یکم ستمبر 1985ء کو لاہور میں وفات پائی۔سوال: اسلام آباد ٹلفورڈ انگلستان اور ناصر باغ جرمنی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب: 18 مئی 1984ء کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے برطانیہ اور جرمنی میں دو وسیع مشن ہاؤسز تعمیر کرنے کی تحریک فرمائی۔چنانچہ جرمنی میں ناصر باغ اور انگلستان میں اسلام آباد تعمیر ہوئے۔جہاں اجتماعات اور سالانہ جلسے ہوتے رہے۔98