دینی معلومات — Page 97
سوال : ہجرت سے قبل ربوہ میں حضور نے آخری خطاب کب فرمایا ؟ جواب: 28۔اپریل 1984ء کو نماز عشاء کے بعد مسجد مبارک ربوہ میں۔سوال: برطانیہ ہجرت کرنے کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کے علاوہ کن وکالتوں کا اجراء فرمایا؟ جواب: ایڈیشنل وکالت تبشیر، ایڈیشنل وکالت مال، ایڈیشنل وکالت اشاعت، ایڈیشنل وکالت تصنیف۔اسی طرح حضور نے رقیم پر یس اور کمپیوٹر سیکشن بھی قائم فرمایا۔سوال: حضور نے پاکستانی حکومت کے قرطاس ابیض کے متعلق خطبات کا سلسلہ کب شروع فرمایا؟ جواب: 20 جولائی 1984ء سے۔یہ سلسلہ 17 مئی 1985 ء تک جاری رہا۔بعد ازاں کتابی صورت میں زَهَقَ الْبَاطِل کے نام سے شائع ہوا۔سوال: کس عالمی ادارے نے اینٹی احمد یہ آرڈی نینس کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیا؟ جواب: اقوام متحدہ نے 29, اپریل1986ء کو۔سوال: تحریک جدید دفتر چہارم کا اجراء کب اور کس نے کیا؟ جواب: حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے 25 اکتوبر 1985ء کو فرمایا۔97