دینی معلومات — Page 96
سوال: حضور دورہ یورپ کے لئے کب تشریف لے گئے اور کن کن ممالک کا دورہ کیا؟ جواب: 28 جولائی 1982ء کو روانہ ہوئے اور ناروے، سویڈن، ڈنمارک، مغربی جرمنی، آسٹریا، سوئٹزر لینڈ، فرانس، لکسمبرگ، ہالینڈ، سپین، برطانیہ اور سکاٹ لینڈ تشریف لے گئے۔اس دوران آپ نے 10 ستمبر 1982ء کو700 سال بعد بننے والی مسجد بشارت پید رو آباد سپین کا افتتاح فرمایا۔سوال: امریکہ میں جماعت احمدیہ کے پہلے شہید کا نام اور تاریخ شہادت بتائیں۔جواب: 8۔اگست 1983ء کو ڈیٹرائٹ امریکہ میں مکرم ڈاکٹر مظفر احمد صاحب کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔سوال: حضور نے پہلا دورہ مشرق بعید و آسٹریلیا کب فرمایا؟ جواب:22, اگست 1983ء تا13, اکتوبر 1983ء۔سوال: پاکستان کے صدر جنرل ضیاء الحق نے اینٹی احمد یہ آرڈینس کب جاری کیا؟ جواب: 26 اپریل 1984ء کو جس کی رو سے پاکستان میں احمدیوں پر اصطلاحات کے استعمال اور تبلیغ پر پابندی عائد کر دی گئی۔بعض سوال: حضور رحمہ اللہ نے کب اور کیوں ربوہ سے لندن ہجرت فرمائی ؟ جواب: اینٹی احمدیہ آرڈینینس کی وجہ سے حضرت امام جماعت احمدیہ پاکستان میں اپنے فرائض کما حقہ انجام نہیں دے سکتے تھے اس لئے آپ نے 29 اپریل 1984ء کو ہجرت فرمائی۔96