دینی معلومات — Page 95
عہد حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ سوال: خلافت رابعہ کا انتخاب کس تاریخ کو ہوا اور کون خلیفہ بنے؟ جواب: 10جون 1982ء کو بعد نماز ظہر مسجد مبارک ربوہ میں ہوا اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ خلیفہ منتخب ہوئے۔سوال: حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی نیز آپ کے والد ماجد اور والدہ ماجدہ کا نام بتائیں۔جواب: 18 دسمبر 1928ء کو قادیان میں۔آپ کے والد ماجد حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب المصلح الموعود رضی اللہ عنہ اور والدہ ماجدہ حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ ہیں۔سوال: حضور نے جماعت کے نام اپنا پہلا تحریری پیغام کب اور کس مقصد کیلئے دیا؟ جواب: 13 جون 1982ء کو پہلا تحریری پیغام دیا جس میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعا کی تحریک فرمائی۔95