دیباچہ تفسیر القرآن — Page 69
۱۔مسیح کی پیدائش کی نسبت متی باب ۱ آیت ۲۱، ۲۲ اور لوقا باب ۱ آیت ۳۲ ، ۳۳ میں لکھا ہے کہ مسیح عام انسانوں میں سے ہوگا۔ہاں وہ خدا کا بیٹا کہلائے گا۔لیکن یوحنا کی انجیل میںلکھا ہے کہ مسیح کلمہ ہے جو ہمیشہ سے خدا کے ساتھ تھا اور خود خد اتھا۔سب چیزیں اسی سے پیدا ہوئیں۔۸۲؎ ۲۔متی باب ۳ آیت ۱۳تا ۱۷ مرقس باب۱ آیت ۹ تا ۱۲ لوقا باب ۳ آیت ۲۱۔۲۲ اور باب ۴ آیت ۱ میں بتایا گیا ہے کہ مسیح نے یوحنا سے بپتسمہ پایا اور بتپسمہ پاتے ہی وہ اُسی وقت یا اُسی دن اُس کے پاس سے چلا گیا۔لیکن انجیل یوحنا میں بپتسمہ پانے کا ذکر نہیں اور مسیح کی ملاقات یوحنا سے دو دن تک بتائی گئی ہے۔۸۳؎ ۳۔یوحنا باب ۱ آیت ۱۹ تا ۴۴ سے پتہ لگتا ہے کہ مسیح یوحنا اور اُ ن کے ساتھیوں سے کچھ دن ملاقات کرنے کے بعد سیدھا جلیل چلا گیا۔لیکن متی باب ۴ آیت ۱ مرقس باب ۱ آیت ۱۲ اور لوقا باب ۴ آیت ۱ میں لکھا ہے کہ مسیح یوحنا سے بتپسمہ پانے کے فوراً بعد شیطان کے ساتھ امتحان دینے کی خاطر جنگل کو گیا اور چالیس دن وہاں رہا۔۴۔یوحنا باب ۱ آیت ۳۵ تا ۵۱ میں لکھا ہو اہے کہ یوحنا کی ملاقات کے معاً بعد یوحنا کے شاگرد اندر یاس اور ایک غیر معلوم شاگرد مسیح نے اپنے حواری بنائے اور جلیل کو جاتے ہوئے شمعون، پطرس، نتنائیل کو اُس نے اپنا مرید بنایا۔لیکن متی بات ۴ آیت ۱۲ تا ۲۲۔مرقس باب ۱ آیت ۱۲ تا ۲۰۔لوقاباب ۴ آیت ۱۴، ۱۵ اور لوقا باب ۵ آیت ۱ تا ۱۱ سے معلوم ہوتا ہے کہ یوحنا کی ملاقات کے بعد چالیس دن جنگل میںرہ کر مسیح نے روزہ رکھا۔پھر یوحنا کے قید ہونے کی خبر سن کر جلیل گیا۔وہاں کئی جگہ اور کئی دن اس نے وعظ کئے۔پھر جلیل کی جھیل کے کنارہ پر جا کر اُس نے شمعون اور پطرس اوراِندریاس اور یوحنا اور یعقوب کو اپنا شاگرد بنایا۔گویا یوحنا نے اِن لوگوں کے ایمان لانے کی جو جگہ بتائی ہے دوسری اناجیل اُس کے خلاف بتاتی ہیں اور یوحنا نے جو وقت بتایا ہے دوسری اناجیل اُس وقت کے قریباًدو ماہ بعد کا وقت بتاتی ہیں۔۵۔یوحنا باب ۴ آیت۳ و آیت ۴۳ تا ۴۵ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کا وطن یہودیہ تھا اور