دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 293 of 397

دعوت الامیر — Page 293

۲۹۳ دعوة الامير خلاف سخت کلامی کرتا رہتا تھا۔۱۹۰۲ ء میں اس نے شائع کیا کہ اگر مسلمان مسیحیت کو قبول نہ کریں گے تو وہ سب کے سب ہلاک کر دیئے جائیں گے۔اس پیشگوئی کی خبر حضرت اقدس مسیح موعود کو ملی تو آپ نے فوراً اس کے خلاف ایک اشتہار شائع کیا جس میں اسلام کی فضیلت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ مسیحیت کی صداقت ظاہر کرنے کے لیے کروڑوں آدمیوں کو ہلاک کرنے کی کیا ضرورت ہے میں خدا کی طرف سے مسیح کر کے بھیجا گیا ہوں مجھ سے مباہلہ کر کے دیکھ لو اس سے بچے اور جھوٹے مذہب کا فیصلہ ہو جائے گا اور لوگوں کو فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ریویوآف ریلیجر ستمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۴۲تا۳۴۵(مفہوم) یہ اشتہار آپ کا ستمبر ۱۹۰۲ء میں شائع کیا گیا اور اس کثرت سے یورپ اور امریکہ میں شائع کیا گیا کہ دسمبر ۱۹۰۲ء سے لے کر ۱۹۰۳ ء کے اختتام تک اس اشتہار پر مختلف اخبارات امریکہ و یورپ میں ریویو چھپتے رہے۔جن میں سے تقریباً چالیس اخبارات نے تو اپنے پرچے یہاں بھی بھیجے۔اس قدر اخبارات میں اشتہار کی اشاعت سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ کم سے کم ہیں پچھتیس لاکھ آدمیوں کو اس دعوت مباہلہ کا علم ہو گیا ہوگا۔اس اشتہار کا ڈوئی نے جواب تو کوئی نہ دیا، اسلام کے خلاف بددعائیں کرنا شروع کر دیں اور اس پر سخت حملے شروع کر دیئے۔۱۴ / فروری سم کو اس نے شائع کیا کہ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ دن جلد آوے کہ اسلام دنیا سے نابود ہو جاوے۔اے خُدا! تو ایسا ہی کر اے خدا ! اسلام کو ہلاک کر دے۔پھر ۵ / اگست ۱۹۰۳ ء میں شائع کیا کہ انسانیت پر اس سخت بد نما دھبے (اسلام) کو صیحون ہلاک کر کے چھوڑے گا۔“ جب حضرت اقدس نے دیکھا کہ یہ شخص اپنی مخالفت سے باز نہیں آتا تو آپ نے ۱۹۰۳ ء میں ان ڈوئی کے اخبار میں جو میحون سے شائع ہوتا تھا۔