دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 294 of 397

دعوت الامیر — Page 294

۲۹۴ دعوة الامير ایک اور اشتہار دیا جس کا نام تھا ” ڈوئی اور پگٹ کے متعلق پیشگوئیاں“۔اس اشتہار میں آپ نے لکھا کہ مجھ کو اللہ تعالیٰ نے اس وقت اس لئے بھیجا ہے تا کہ اس کی توحید کو قائم کروں اور شرک کو مٹا دوں اور پھر لکھا کہ امریکہ کے لئے خدا نے مجھے یہ نشان دیا ہے کہ اگر ڈوئی میرے ساتھ مباہلہ کرے اور میرے مقابلہ پر خواہ صراحتا یا اشار کا آجائے تو وہ ”میرے دیکھتے دیکھتے بڑی حسرت اور دُکھ کے ساتھ اس دنیائے فانی کو چھوڑ دے گا“۔اس کے بعد لکھا کہ ڈوئی کو میں نے پہلے بھی دعوت مباہلہ دی تھی مگر اس نے اب تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا اس لئے آج سے اس کو سات ماہ کی جواب کے لئے مہلت دی جاتی ہے پھر لکھا ہے کہ ”پس یقین رکھو کہ اس کے صحون پر جلد ایک آفت آنے والی ہے۔آخر میں ہلا اس کے جواب کا انتظار کئے دُعا کی کہ اے خدا یہ فیصلہ جلد تر کر کہ پگٹ اور ڈوئی کا جھوٹ لوگوں پر ظاہر کر دے۔یہ اشتہار بھی کثرت سے بلا د مغربیہ میں تقسیم کیا گیا اور یورپ اور امریکہ کے متعدد اخبارات مثلاً گلاسگو ، ہیرلڈ انگلستان ، نیویارک کمرشل ایڈورٹائز رامریکہ وغیر ہانے اس کے خلاصے اپنے اخبارات میں شائع کئے اور لاکھوں آدمی اس کے مضمون پر مطلع ہو گئے۔جس وقت یہ اشتہار شائع ہوا ہے اس وقت ڈوئی کا ستارہ بڑے عروج پر تھا اُس کے مریدوں کی تعداد بہت بڑھ رہی تھی اور وہ لوگ اس قدر مالدار تھے کہ ہر نئے سال کے شروع میں تیس لاکھ روپیہ کے تحائف اس کو پیش کرتے تھے اور کئی کارخانے اس کے جاری تھے۔چھ کروڑ کے قریب اس کے پاس روپیہ تھا اور بڑے بڑے نوابوں سے زیادہ اس کا عملہ تھا اس کی صحت ایسی اچھی تھی کہ وہ اس کو اپنا معجزہ قرار دیتا تھا اور کہتا تھا کہ میں دوسروں کو بھی اپنے حکم سے اچھا کر سکتا ہوں۔غرض مال ،صحت ، جماعت ، اقتدار ان