دعوت الامیر — Page 292
۲۹۲ دعوة الامير چوتھی پیشگوئی ڈوئی امریکہ کے جھوٹے مدعی کی نسبت پیشگوئی جو مسیحیوں کیلئے عموماً اور امریکہ کے باشندوں کیلئے خصوصا لمحت ہوئی اب میں ایک اور پیشگوئی جو مسیحیوں پر حجت قائم کرنے کے لئے کی گئی تھی مگر اس میں زیادہ تر مغربی ممالک کے لوگوں پر حجت تمام کر نامہ نظر تھا بیان کرتا ہوں۔الیگزنڈر ڈوئی (Alexander Dowie) امریکہ کا ایک مشہور آدمی تھا۔یہ شخص اصل میں آسٹریلیا کا رہنے والا تھا وہاں سے امریکہ چلا گیا۔۱۸۹۲ء میں اس نے مذہبی وعظ کہنے شروع کئے اور جلد ہی اس دعوے کی وجہ سے کہ اُسے ہلا علاج کے شفا بخشنے کی طاقت ہے اس نے مقبولیت عامہ حاصل کرنی شروع کر دی ۱۹۰۱ء میں اس نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ مسیح کی آمد ثانی کے لیے بطور ایلیاہ کے ہے اور اس کا راستہ صاف کرنے آیا ہے۔چونکہ علامات ظہور مسیح کے پورا ہونے کی وجہ سے مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مسیح کی آمد کا انتظار لگ رہا تھا اس دعوے سے اس کو بہت ترقی ہوئی۔اس نے ایک زمین خرید کر اس پر صحون نامی ایک شہر بسایا اور اعلان کیا کہ مسیح اسی شہر میں اُتریں گے۔بڑے بڑے مالدار لوگوں نے سب سے پہلے مسیح کو دیکھنے کی غرض سے لاکھوں روپیہ کے خرچ سے زمین خرید کر وہاں مکان بنوائے اور یہ اس شہر میں ایک بادشاہ کی طرح رہنے لگا۔اس کے مرید تھوڑے ہی عرصے میں ایک لاکھ سے زیادہ بڑھ گئے اور تمام بلا دمسیحیہ میں اس کے مناد تبلیغ کے لیے مقرر کئے گئے۔اس شخص کو اسلام سے سخت عداوت تھی اور ہمیشہ اسلام کے