دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 225 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 225

225 مکرم عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ وہاں آرہے ہیں مزید مشورہ وہاں سے موقعہ پر دے دیں گے۔Over head tank سے متعلق بھی عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ سے مشورہ کر لیں۔مذکورہ بالا ترمیم یا مزید غور کے قابل امور کے علاوہ باقی تمام تجاویز منظور ہیں۔اب وقت کم ہے فوری کام ہونا چاہئے۔والسلام خاکسار دستخط ( حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع ) وفد نے اپنی دوسری رپورٹ 17/02/91 کو حضور انور کی خدمت میں بھجوائی۔یہ رپورٹ بھی 13 صفحات پر مشتمل تھی۔اس رپورٹ میں قادیان میں تعمیرات کی نگرانی کا نظام تجویز کیا گیا۔جلسہ گاہ کے انتظامات کے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔نیز جلسہ پر کن زبانوں میں ترجمانی ہوگی۔ملکی شوری کے انعقاد کے لئے تاریخ تجویز کی گئی۔انڈیا میں متعین مبلغین کو جلسہ پر قادیان بلوانے کے متعلق سفارش۔جلسہ گاہ ،مردانہ وزنانہ کی تیاری کے اخراجات ، اس دوران انڈیا کے صوبائی امراء کا اجلاس قادیان میں منعقد ہوا۔ان کے مشورے اور ان کو دی گئی ہدایات کے بارے میں رپورٹ۔چار گیسٹ ہاؤسز، ہائی سکول کی عمارت ۳۲ کوارٹرز کی تعمیر ، مسجد اقصی کے تہہ خانہ کی تعمیر اور مسجد اقصیٰ کے جنوب کی طرف عارضی بیوت الخلاء کی تعمیر، قادیان میں روٹی پلانٹ اور ترجمانی کے آلات کی تیاری ۳۰ جز یٹرز کی خرید کے متعلق سفارش ، قادیان میں انٹرنیشنل فون اور فیکس جلسہ سے قبل لگوانے کے متعلق سفارش ،صدر انجمن احمد یہ قادیان کے پاس موجود ٹرانسپورٹ کے علاوہ ، مزید دو کار میں اور ایک پک اپ خریدنے کی سفارش، نے گیسٹ ہاؤسز کی تعمیر کے متعلق مکرم عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ کے ساتھ مل کر کمیٹی نے جو سفارشات تیار کیں۔۳۲ کوارٹرز کے لئے پانی کی فراہمی کے انتظامات کے بارے میں سفارشات۔حضور انور کی طرف سے ان سفارشات پر منظوریاں موصول ہونے کے بعد وفد۹۱۔۶۔۱۹ کو پاکستان واپس آ گیا۔اس دوران خطوط، فیکس اور فون کی ذریعہ قادیان سے رابطہ رہا اور کام کی پیش رفت سے متعلق اطلاعات ملتی رہیں۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب اور مکرم مرزا غلام احمد صاحب دوسری با را کتوبر ۱۹۹۱ء اور تیسری بار