دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 224 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 224

224 مسجد اقصے ، مسجد مبارک، دار مسیح کی جلسہ سے قبل Restoration اور اسکے sewerage کے انتظام کے متعلق سفارشات۔۲۰ سے ۳۰ ہزار کس کے کھانا کی تیاری اور قیام وطعام کے جملہ انتظامات (خرید اجناس ، حصول خیمہ جات وشامیانے ، روشنی ، آب رسانی ، پرالی، خرید دیگ و غیره ، خرید برتن stainless steel لنگروں کی تعمیر ، جزیٹرز کے انتظام، ٹرانسپورٹ کا انتظام،خرید Pick up، تیاری ۱۰۰۰ بستر) کے بارے میں سفارشات پیش کی گئیں۔جن کو بالعموم حضور انور نے منظور فرمایا۔اور ان کے بارے میں حضور انور کا جواباً مندرجہ ذیل خط موصول ہوا۔لندن مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ کی مراسلہ بذریعہ فیکس 17/05/91 از قادیان مشتمل بر 13 صفحات موصول ہوئی۔آپ کے مشورے عمومی طور پر منظور ہیں۔بعض جگہ میں نے ان پر نوٹس دیئے ہیں جو آپ کو بھجوائے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ حسب ذیل امور بھی پیش نظر رکھیں۔گیسٹ ہاؤسز کے بارہ میں ایک قابل غور بات یہ ہے کہ ان کو دارالانوار کی بڑی سڑک پر رکھا جائے یا مکانات کو۔چوہدری عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ کا رجحان اس طرف ہے کہ مکانات کو باہر کی سڑک پر رکھنا زیادہ مناسب ہوگا کیونکہ روز مرہ استعمال ہوتے ہیں اسطرح نگرانی رہے گی۔اور گیسٹ ہاؤسز اندر کی طرف ہوں۔مکانیت کے لحاظ سے یہ ممکن ہوگا یا نہیں یا اس میں کیا ترمیم کرنی پڑے گی۔اس بارہ میں اگر کوئی دقتیں ہوں تو ۹۱۔۵۔۲۷ تک انتظار کر لیں۔چوہدری عبدالرشید صاحب خود وہاں تشریف لا رہے ہیں۔موقعہ پر افہام و تفہیم سے معاملہ طے ہو جائے گا۔لنگر خانوں کے متعلق جو تجویز دی گئی ہے اس میں جہاں دو مکان منہدم کر کے دوسری جگہ لے جانے کی تجویز ہے اور لنگر خانہ کے لئے ایک جگہ تجویز ہوئی ہے اس سلسلہ میں عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ کا خیال ہے کہ لنگر خانہ کو ساتھ کے رستہ کے بالمقابل دو کنال زمین پر منتقل کر دیا جائے تو موزوں رہے گا اور یہ سارا پلاٹ مکانات یا بیرکس وغیرہ کے لئے استعمال ہو سکتا ہے۔ایسی صورت میں جن دو مکانات کو منہدم کرنا ہے۔انکو بھی اس جگہ کی تعمیر کی سکیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔