دورۂ قادیان 1991ء — Page 223
223 1 - مکرم چوہدری محمد عبدالسمیع صاحب 2 - مکرم راجہ ناصر احمد صاحب سرگودھا ان کے سپر د sewerage اور sanitation کے انتظامات تھے۔مکرم چوہدری رشید احمد صاحب انجینئر ادارہ تعمیر ربوہ۔ان کے سپر دلنگروں کی تعمیر مسجد نور اور مسجد دارالانوار کی مرمت کے انتظامات تھے۔4 مکرم میاں رفیق احمد صاحب ان کے سپر در وٹی پلانٹ کا بنا نا تھا۔اس کے بعد دسمبر ۱۹۹۱ء تک مختلف کاموں کی مہارت رکھنے والے اور مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے احباب باری باری مسلسل قادیان جاتے رہے اور اپنا اپنا کام کر کے واپس آتے رہے۔ان میں آرکیٹیکٹ ،انجینئر ، مکینک، پلمبر، راج، کار پینٹر، الیکٹریشن سینٹری کے کاریگر، نانبائی، باورچی ، قصاب، ڈاکٹر ز ، مرکزی دفتروں کے کارکن اور متفرق احباب سبھی شامل تھے۔حیدر آباد دکن سے مکرم ظہور الدین صاحب انجینئر اور اڑیسہ سے سول انجینئر مکرم فیروز صاحب تشریف لائے۔اور ۳۲ کوارٹرز کی تعمیل کا کام اُنہوں نے سنبھالا۔مرکزی کمیٹی کے تینوں ممبران نے مکرم صاحبزادہ مرزا دوسیم احمد صاحب ناظر اعلی قادیان اور صدرانجمن احمدیہ کے مختلف ناظران اور افسران صیغہ جات اور افسر صاحب جلسہ سالانہ قادیان مکرم منظور احمد گجراتی صاحب اور ان کے ناظمین جلسہ سالانہ کے ساتھ مل کر جلسہ سالانہ کی منصوبہ بندی کا کام شروع کر دیا۔مرکزی وفد نے ۴ مئی ۱۹۹۱ء تا ۱۲ ارجون ۱۹۹۱ ء تک قادیان میں قیام کیا اور جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء کی ممکن منصوبہ بندی کی۔وفد نے اس منصوبہ بندی پر مشتمل اپنی پہلی رپورٹ 7/05/91 کو حضور انور کی خدمت میں بذریعہ fax بھجوائی۔جو 13 صفحات پر مشتمل تھی۔اسی رپورٹ میں جلسہ گاہ۔دارالانوار میں چار گیسٹ ہاؤسز کی تعمیر مسجد نور کی مرمت۔مسجد دارالانوار کی مرمت۔دارالضیافت کے علاوہ بالمقابل مکان حضرت مولانا سرور شاہ صاحب ایک لنگر اور محلہ ناصر آباد میں دوسرے لنگر کے قیام کی تجویز۔مہمانوں کی قیام گاہوں کا نقشہ ( مع تعداد مہمانان جوان قیامگاہوں میں ٹھہر سکیں گے۔) مختلف جگہوں پر ۱۵۰ چھولداریاں لگانے کی تجویز۔بیرکس کی تعمیر۔کالونی ۳۲ کوارٹرز متصل قبرستان عام ) کے بارے میں سفارشات۔