دورۂ قادیان 1991ء — Page 217
217 discuss کر چکے ہیں۔صدر انجمن احمدیہ کا اجلاس بھی عنقریب حسب ارشاد حضور اس معاملہ پر غور کرے گا۔اسکے بعد حضور کی خدمت میں تفصیلی رپورٹ لکھ کر بھجواؤں گا۔انشاء اللہ 6 چنانچہ اس کے بعد افسر جلسہ سالانہ اور نائب افسران جلسہ سالانہ نے باہم مل کر جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء کے موقع پر کی جانے والی تیاریوں کے متعلق ۳۹۱۔ے کو حضور انور کی خدمت میں ۸ صفحات پر مشتمل ایک مفصل رپورٹ بھجوائی۔جس میں جلسہ سالانہ کے موقع پر ۲۰ تا ۲۵۔ہزار افراد کے رہائش ، طعام ،سفر، مردانہ، زنانہ جلسہ گاہ کے انتظام کے متعلق سفارشات اور شرکاء کے لئے ویزا کے حصول کے لئے لائحہ عمل تجویز کیا گیا۔اور شرکاء کے آمدورفت کے انتظامات کے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔قادیان میں میسر رضا کاروں کی تعداد بہت تھوڑی تھی۔اس لیے یہ بھی سفارش کی گئی کہ پاکستان سے جانے والوں میں سے انتظامات جلسہ کے لئے کم از کم چار سو تجر بہ کا ررضا کار قادیان کے رضا کاروں کی معاونت کے لئے مختص کئے جائیں اور حسب ضرورت نانبائی ، باورچی ، قصاب، الیکٹریشن لاؤڈ سپیکر کے کام کے واقف اور ترجمانی کے کام سے واقف سٹاف بھی بھجوایا جائے۔نیز متعدد دوسری سفارشات بھی پیش کی گئیں۔افسر صاحب جلسہ سالانہ کی پیش کردہ اس سکیم کا جائزہ لینے کے لیے لندن میں حضور انور نے مکرم آفتاب احمد خان صاحب امیر یو۔کے مکرم مبارک احمد ساقی ایڈیشنل وکیل التبشیر اور چوہدری ہدایت اللہ بنگوی صاحب افسر جلسہ یو کے پر مشتمل کمیٹی مقرر فرمائی۔افسر صاحب جلسہ سالانہ ربوہ کی رپورٹ پر حضور انور نے جو ارشادات فرمائے۔مکرم مبارک احمد ساقی ایڈیشنل وکیل التبشیر نے ان پر مشتمل خط ۹۱ - ۲۶ کو مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کو لکھا۔مکرم محترم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبركاته جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ ء کے بارہ میں آپ کی طرف سے ارسال کردہ سکیم حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں موصول ہوئی ہے۔اس بارہ میں حسب ذیل ہدایات نوٹ فرمالیں۔1۔فرمایا ہے کہ انتظامات اور دیگر امور سرانجام دینے کے لئے ایک کمیٹی مقرر کر لی جائے جس کے حسب ذیل ممبران ہوں گے۔