دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 216 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 216

216 کمیٹی صد سالہ جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۰ء کے موقع پر حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے احباب جماعت کے نام پیغام بھجوایا اور آئندہ جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء کے متعلق ارشاد فرمایا۔اگر پہلے جلسہ کی بنیاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے جلسہ تشکر کے انعقاد کا انتظام کیا جائے اسکے لئے موزوں سال ۱۹۹۱ء کا بنے گا۔احباب جماعت سے میں یہ درخواست کروں گا کہ میری اس دلی تمنا کو برلانے میں دعاؤں کے ذریعہ میری مدد کریں کہ ہم آئندہ سال جب قادیان میں یہ تاریخی جلسہ تشکر منعقد کر رہے ہوں تو میں بھی اس میں شریک ہوسکوں اور کثرت سے پاکستان کے احمدی احباب بھی اس میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کریں۔“ ( مکتوب از لندن ۱۹۹۰-۱۲-۵) ۲ جنوری ۱۹۹۱ء کو مکرم ومحترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر اعلیٰ قادیان حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں ایک مفصل خط لکھا کہ اس عظیم الشان جلسہ میں شرکت کے لئے کثرت سے سب ممالک سے احمدی شرکت کریں گے۔قریباً ۲۵۰۰۰۔افراد کے قیام و طعام کا انتظام کرنا ہوگا۔شرکاء کے لئے قادیان اور انڈیا کے ویزا کے حصول کے لئے خاص کوشش کرنی ہوگی۔انڈین حکومت کو بھر پور تعاون کے لئے آگاہ کرنے کے لئے روابط کرنے ہوں گے۔اور حضور کی شرکت کے مدنظر حفاظت کے خصوصی انتظام کرنے ہوں گے۔وغیرہ وغیرہ محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کا خط حضور ” نے مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب افسر جلسہ سالانہ ربوہ کو اس ارشاد کے ساتھ بھجوایا کہ آپ اس جلسہ کے انتظامات کے سلسلہ میں بحیثیت افسر جلسہ سالانہ ان پر غور کریں اور مشورہ دیں۔نیز عمومی طور پر صدرانجمن احمد یہ میں بھی یہ مسئلہ رکھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین اور بیش از پیش خدمات سرانجام دینے کی توفیق دے۔کان اللہ معکم۔“ اس خط کے جواب میں ۱۹۹۱ ۲-۱ اکو مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب افسر جلسہ سالانہ نے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں لکھا کہ۔قادیان کے جلسہ ۱۹۹۱ء کے بارے میں حضور کا ارشا دل گیا ہے۔مکرم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب یہاں ( آئے ہوئے ) ہیں ان سے گفتگو ہو چکی ہے۔نائب افسران جلسہ اور خاکسار بھی مل کر