دورۂ قادیان 1991ء — Page 213
باب پنجم 213 وو ر نگہائے قادیان" صدسالہ جلسہ سالانہ قادیان کے تاریخی ریکارڈ کے بعض رنگا رنگ پہلو جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء پر حضور کا پیغام جلسہ سالانہ قادیان (بھارت) منعقده ۲۶، ۲۷، ۲۸ دسمبر ۱۹۹۰ء کے موقع پر حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ نے مندرجہ ذیل پیغام بھجوایا جس میں آپ نے قادیان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: پیارے شرکائے جلسہ سالانہ قادیان! اللہ تعالیٰ کا بہت احسان ہے کہ اس نے آپ کو اس عظیم بابرکت اجتماع میں شرکت کی توفیق عطا فرمائی ہے جس کی بنیا د سیدنا حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ ( اللہ تعالیٰ آپ پر ہمیشہ سلامتی نازل فرما تا ر ہے ) نے ۲۷ دسمبر ۱۸۹۱ء کو اسی مقدس بستی قادیان میں رکھی تھی۔بیان کیا جاتا ہے کہ اس پہلے جلسہ میں حاضرین کی تعداد ۷۵ تھی لیکن غالباً اس تعداد میں عورتوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان کے لئے علیحدہ انتظام ہی شروع نہ ہوا ہو۔خدا کی تقدیر نے بعد ازاں ثابت فرما دیا کہ جس مبارک وجود نے اس جلسہ کی داغ بیل ڈالی اور اس کے چند مصاحب جو اس جلسہ میں شریک ہوئے۔ان کا مقام خدا کی نظر میں بہت بلند تھا اور ان کی عاجزانہ راہیں خدا کو پسند آئیں۔چنانچہ آج جبکہ تقریباً ایک سوسال اس پہلے جلسہ کو گزر چکے ہیں۔اس عرصہ میں دنیا بھر میں اتنے