دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 136 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 136

136 لے گئے۔حضور انور کی طبیعت گلے کی خرابی اور فلو کی وجہ سے بدستور خراب رہی نیز حضرت بیگم صاحبہ کی صحت بھی ٹھیک نہیں تھی۔۹ جنوری ۱۹۹۲ء بروز جمعرات۔دہلی نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حضور انورا اپنی قیامگاہ میں تشریف لے گئے۔حضور کی طبیعت بدستور خراب تھی اور جسم میں آج کچھ حرارت بھی رہی۔فلو کے شدید حملے ہوتے رہے مگر جیسا کہ قارئین نے نوٹ کیا ہو گا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اعجازی ہمت عطا فرمائی کہ آپ نے سب نمازیں خود پڑھائیں اور قادیان میں قیام کے دوران حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار مبارک پر روزانہ دعا کیلئے بھی تشریف لے جاتے رہے۔بہر حال حضور انور نماز ظہر وعصر کے لئے ۴۵ اوپر تشریف لائے۔نمازوں کی ادائیگی کے بعد شام چھ بجے تک آرام فرمایا۔سوا پانچ بجے حسب ذیل معززین آپ سے ملنے کے لئے تشریف لائے۔۱۔مکرم جے نارائن صاحب۔سینئر ایڈووکیٹ اور ان کا بیٹا ہ۲۔مکرم ود یا نا تھ صاحب۔آئی۔اے۔ایس ریٹائرڈ۔سابق سیکرٹری ہیلتھ۔گورنمنٹ آف انڈیا ۳۔مکرم عبدالاحدصدیقی صاحب IPS (جو اس وقت CRPF-DIG برائے Rapid Action تھے) مکرم سید فضل احمد صاحب سابق ڈی جی آئی پولیس بہار، اُن کے بیٹے سید طارق صاحب، مکرم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب، مکرم آفتاب احمد خان صاحب اور مکرم منیر احمد حافظ آبادی صاحب نے مشن ہاؤس میں ان کی چائے وغیرہ سے تواضع کی۔حضور تقریباً سوا چھ بجے ان سے ملنے کے لئے تشریف لائے اور چند منٹ اُن کے ساتھ بیٹھ کر نماز مغرب وعشاء کے لئے مسجد تشریف لے آئے۔۱۰ جنوری ۱۹۹۲ء بروز جمعہ۔دہلی وقادیان حضور کی حرم حضرت سیدہ آصفہ بیگم صاحبہ کی طبیعت گزشتہ کئی روز سے پتے اور گردے کی