دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 135 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 135

135 رخصت ہو کر آپ مکرم ہر دیال سنگھ صاحب کھڑ بندا کے گھر اُن کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے۔ان کے بھائی مکرم سردار ہمت سنگھ صاحب آف جرمنی حضور انور سے غیر معمولی عقیدت اور محبت کا تعلق رکھتے ہیں اور ان کا سارا خاندان ہی آپ سے عقیدت واحترام میں ایک غیر معمولی جوش رکھتا ہے۔ہر دیال سنگھ صاحب کو چند روز قبل دل کی تکلیف شروع ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ صاحب صاحبه فراش تھے۔جب وہ ہسپتال میں تھے تو وہاں حضور نے اپنی بیٹی صاحبزادی فائزہ بیگم اور صاحبزادہ مرزا لقمان احمد صاحب کے ہاتھ انہیں پھول بھی بھجوائے تھے۔جیسا کہ پہلے ذکر گزر چکا ہے، انہوں نے اپنی ایک کار حضور انور ذاتی استعمال کیلئے اور دوسری مشن کے دیگر کاموں کے لئے مع ڈرائیورز دی ہوئی تھیں۔اللہ انہیں جزائے خیر دے۔حضور گزشتہ کئی روز سے گلے کی خرابی وغیرہ سے علیل تھے۔اس تکلیف میں بھی سب کام حسب معمول جاری تھے۔حضرت بیگم صاحبہ کی صحت بھی ٹھیک نہیں تھی۔دہلی میں مکرم ڈاکٹر جعفر علی صاحب آف امریکہ اور مکرم ڈاکٹر محمود احمد بٹ صاحب آف قادیان حضرت بیگم صاحبہ کے علاج اور آپ کی نگہداشت پر مامور تھے۔۸/جنوری ۱۹۹۲ء بروز بدھ۔دہلی نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حضور انور اپنی قیامگاہ میں تشریف لے گئے۔مختلف خدام ، جو حیدر آباد اور بعض دوسرے شہروں سے ڈیوٹی کی غرض سے مشن ہاؤس میں مقیم تھے ،انہوں نے صبح ساڑھے دس بجے حضور انور سے شرف ملاقات حاصل کیا۔ان کی تعداد 15 تھی۔اُن کے علاوہ تین فیملیز نے بھی آپ سے ملاقات کی سعادت پائی۔ان انفرادی ملاقاتوں کے علاوہ بعض دفتری ملاقاتیں بھی ہوئیں۔نماز ظہر و عصر ڈیڑھ بجے ادا کی گئیں۔بعد دو پہر ساڑھے چار بجے حضور انور مع فیملی مکرم راجہ گلاب سنگھ صاحب کی دعوت پر اُن کے گھر تشریف لے گئے۔وہاں سے ساڑھے چھ بجے حضور انور مسجد بیت الہادی تشریف لے آئے اور نماز مغرب وعشاء کے بعد اپنی قیامگاہ میں تشریف