چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت

by Other Authors

Page 46 of 203

چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 46

۴۶ کا طریق و شعار ہے ہو جب کھل گئی سچائی پھر اس کو مان لینا نیکوں کی ہے یہ خصلت راہ کیا یہی ہے کشوف و الهامات اور پیش گوئیاں ہمیشہ چونکو لطیف استعارات و تشبیہات سے بر نہ ہوتی ہیں اس لیے اُن کے اسرار و رموز سمجھنے کے لیے اس پر معرفت نکتہ کو ذہن نشین کر لینا ضروری ہے۔چونکہ میرے اس مضمون میں اب آگے آنے والے حقائق کی اساس اسی اہم نکتے پر ہے اس لیے ہیں ضروری سمجھتا ہوں کہ اس کی تائید میں امام الہند حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ (ولادت سال وفات اس کا ایک نهایت بصیرت افروز تاریخی واقعہ آپ کی خدمت میں عرض کر دوں۔1141 حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کا ایک واقعہ دتی کی جنگوں کا زمانہ تھا۔ایک دفعہ مرہٹوں کی فوجوں نے دتی پر حملہ کرنے کے لیے شہر سے باہر آکر ڈیرے ڈال دیئے۔بادشاہ نے فتح کے لیے اولیاء سے دُعائیں کرانا شروع کیں وہ زمانہ شاہ ولی اللہ صاحب کا تھا مگر شاہ ولی اللہ صاحب سے بادشاہ کی دشمنی تھی اس لیے کہ شاہ ولی اللہ صاحب اہلحدیث