چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 45
۴۵ w اولیاء اسلام پر ظہور مہدی سے تعلق انکشافات سامعین کرام یا پہلی تیرہ صدیوں کے ائمہ دین اولیاء و ابرار است مشائخ طریقت اور علمائے متقی پونکہ دل و جان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے والہ وشیدا اور آپ کے ایک ایک لفظ پر فریفتہ تھے اور کمال خلوص، قلبی جوش، ایمانی قوت اور للہیت کے متلاطم جذبات کے ساتھ ہمیشہ ہی آمد مہدی بر حق کے لئے چشم براہ رہے۔اس لئے فیاض ازل نے بھی اُن پر مہدی موعود کے زمانہ ولادت و بعثت اور اس کی آفاقی اور انفسی علامات کے بارہ میں قبل از وقت متعدد انکشافات فرمائے۔ہاں یہ علیحدہ امر ہے کہ ان غیبی اطلاعات کا حقیقی سرچشمہ اگرچہ آستانہ الوہیت ہی تھا مگر یہ بزرگ اپنی ذاتی کشفی قوت روحانی استعداد اور خدا داد عقل و فراست کے مطابق ہی ان تک رسائی پاسکتے تھے کیونکہ خدائے حکیم و خیر کی ازلی سنت ہر زمانہ میں یہی رہی ہے کہ پیشگوئی کی حقیقی تفسیر کا وہ وقت ہوتا ہے جس وقت وہ پیشگوئی ظاہر ہو۔جب پیش گوئی ظہور میں اگر اپنے معنی آپ کھول دے اور ان معنوں کو پیش گوئی کے الفاظ کے آگے رکھ کر بدیہی طور پر معلوم ہو کہ وہی بیچتے ہیں تو پھر اس پیشگوئی کی صداقت پر سرتسلیم خم کر دینا ہی خدا ترس مومنوں