حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 276 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 276

276 قتل کا سراغ آج تک نہیں مل سکا۔اس طرح لیکھرام کا یہ فتنہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سچائی روز روشن کی طرح ثابت ہوگئی۔پادری سوفٹ میدان میں پادری سوفٹ دراصل ایک دیسی عیسائی تھا اور اس کا نام رام چندر تھا۔یہ گوالیار اسٹیٹ کا باشندہ تھا۔عیسائی ہوکر اس نے اپنا نام تبدیل کر کے سوفٹ رکھ لیا تا کہ اس طرح وہ اپنی عیسائیت یا پہلی زندگی کو مخفی رکھ سکے۔اس نے بھی سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے حضرت اقدس کو دعوت نشان نمائی کو قبول کرنے کیلئے ایک مشروط خط لکھا۔اس نے آمادگی کا اظہارا ایسے رنگ میں کیا جس کا لازمی نتیجہ فرار تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے خط جو جواب دیا اس کے بعد پادری صاحب خاموش ہو گئے اور اس طرح عیسائی قوم پر بھی اتمام حجت ہوگئی۔چنانچہ حضور اس کے خط کا جواب دیتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں۔”آپ نے اپنے خط میں شرطیں لکھی ہیں۔پہلے آپ لکھتے ہیں کہ چھ سو روپیہ یعنی تین ماہ کی تنخواہ بطور پیشنگی ہمارے پاس گوجرانوالہ میں بھیجا جاوے اور نیز مکان وغیرہ کا انتظام اس عاجز کے ذمہ رہے اور اگر کسی نوع کی دقت پیش آوے تو فوراً آپ گوجرانوالہ میں واپس آجائیں گے اور جو روپیہ آپ کو مل چکا ہو اس کو واپس لینے کا استحقاق اس عاجز کو نہیں رہے گا۔یہ پہلی شرط ہے جو آپ نے تحریر فرمائی ہے۔لیکن گزارش خدمت کیا جاتا ہے کہ روپیہ کسی حالت میں قبل از انفصال اس امر کے جس کیلئے بحالت مغلوب ہونے کے روپیہ دینے کے اقرار ہے آپ کو نہیں مل سکتا۔ہاں البتہ روپیہ آپ کی تسلی اور اطمینان قلبی کے لئے کسی بنگ سرکاری میں جمع ہوسکتا ہے یا کسی مہاجن کے پاس رکھا جا سکتا ہے۔غرض جس طرح جاہیں روپیہ کی بابت ہم آپ کی تسلی کرا سکتے ہیں لیکن آپ کے ہاتھ نہیں دے سکتے۔اور جو اسی شرط کے