بنیادی مسائل کے جوابات — Page 513
کتب احادیث میں حضرت رکانہ بن عبد یزید کا واقعہ ملتا ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو ایک وقت میں تین طلاقیں دیدیں، جس کا انہیں بعد میں افسوس ہوا۔جب یہ معاملہ آنحضرت ام کے پاس پہنچا تو آپ نے فرمایا کہ اس طرح ایک طلاق واقع ہوتی ہے۔اگر تم چاہو تو رجوع کر سکتے ہو۔چنانچہ انہوں نے اپنی طلاق سے رجوع کر لیا اور پھر اس بیوی کو حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں دوسری اور حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں تیسری طلاق دی۔(مسند احمد بن حنبل، من مسند بني هاشم، بداية مسند عبد الله بن العباس۔حدیث نمبر 2266) ( قسط نمبر 15، الفضل انٹر نیشنل 21 تا 31 مئی 2021ء ( خصوصی اشاعت برائے یوم خلافت) صفحہ 24) 513