بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 74 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 74

پس اب ہمیں اس معاملہ میں بھی پیجہتی قائم رکھنے کے لئے اسی طریق کو اختیار کرنا چاہیے جسے آنحضور ا نے کثرت سے اختیار فرمایا، اور جس طریق پر اسلام کی نشاۃ اولیٰ میں قائم ہونے والی خلافت حقہ اسلامیہ کی مسند پر متمکن ہونے والے خلفاء نے نیز اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں تجدید دین کے لئے مبعوث ہونے والے حضور ا کے روحانی فرزند اور غلام صادق حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے ذریعہ قائم ہونے والی خلافت حقہ اسلامیہ کے ہر مظہر نے اپنے اپنے وقت میں عمل کیا۔اسی یگانگت کو قائم رکھنے کی خاطر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کسی کے اس استفسار پر کہ بخاری اور مسلم کے علاوہ دوسری کتابوں میں ہے کہ حضور الم بسم اللہ جہراً پڑھا کرتے تھے ، اگر حضور جہر آبسمِ اللہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں فرماتے تو جہر آ پڑھوں ورنہ چھوڑ دوں؟ حضور نے فرمایا: ”بخاری اور مسلم میں آیا ہے کہ بالجہر نہیں پڑھی تو کیا پھر یہ دوسری کتابیں بخاری مسلم سے زیادہ فضیلت رکھتی ہیں۔“ فرمودات مصلح موعود درباره فقهی مسائل صفحه 57،56) (قسط نمبر 51، الفضل انٹر نیشنل 25 مارچ 2023ء صفحہ 4) 74