بُخارِ دل

by Other Authors

Page 38 of 305

بُخارِ دل — Page 38

38 مل مل کے ہاتھ اپنے یہ کہتا ہوں بار بار منزل کہاں تھی اور پڑے ہم کہاں رہے یاران تیز گام نے محمل کو جا لیا ہم محجو نالہ جرس کارواں رہے 66 صد مجاہدین آفرین تم پہ گروہ مُجاہدیں! پیچھے سے آئے۔پہنچے کہیں سے مگر کہیں وہ ٹور قادیان میں نازل ہوا تھا جو روشن کیا ہے اُس سے ہراک گوشئہ زمیں پہنچا ہے کوئی لندن و امریکہ کوئی مصر اور ماریشس میں جا کے ہوا کوئی جاگزیں مشعل کو لے کے نور ہدایت کی ہند میں پھرتی ہے شہر شہر میں فوج مبلغیں تیار ہو رہے ہیں ابھی اور عسکری چھوڑیں گے یہ جوان کسی ملک کو نہیں ہے اک طرف اگر چہ مسرت بھی بے حساب از بس کہ کامیاب ہیں یہ فاتحان دیں پر دوسری طرف ہے یہ حسرت بھی ساتھ ساتھ کہتا ہوں آہ بھر کے دل زار کے تئیں یاران تیز گام نے محمل کو جالیا ہم مجو نالہ جرس کارواں رہے عوام 66 اے عامی جماعت احمد زہے نصیب خاصانِ حق کی ذیل میں تیرا شمار ہے