بُخارِ دل — Page 24
24 منکرانی خلافت محمود 1914ء میں حضرت خلیفہ اول کے وصال اور حضرت محمود کے سریر آرائے خلافت ہونے پر جماعت میں جو سخت تفرقہ رونما ہوا اس کے استیصال کے لئے میر قاسم علی صاحب کے اخبار ”الحق دہلی نے نہایت نمایاں خدمات انجام دیں۔اس وقت حضرت میر صاحب نے بھی اخبار الحق میں کچھ نظمیں خلافت ثانیہ کی تائید میں لکھی تھیں جو ذیل میں نقل کی جاتی ہیں۔(خاکسار محمد اسماعیل پانی پتی ) منکران خلافت محمود کرر رہے ہو مخالفت بے سُود کیوں اطاعت سے پھیرتے ہوسر کیا نہیں یاد آدم منجود مان لو بات ثم ملک بن کر ہو نہ ابلیس رانده معبود - یا کہ وہ داؤد فير رُسُل مرا محمود ہر خلیفہ خدا بناتا ہے خواہ آدم ہو ہو وہ بو بکر یا کہ نورالدین یا ہو اتحاد جماعت احمد بس یہی ہے غرض یہی مقصود چاره بجز طاعت امام نہیں جب وہ ثابت ہے ہر طرح موعود منکر اس کا ہے منكر احمد دشمن اُس کا ہے فاسق اور مردود اُس کی تخریب کے جو ہیں در پے آپ ہو جائیں گے وہی نابود احمدیت ہی صرف ہے ہو گئی ہے نجات یاں محدود اک طریقہ یہی خدا تک ہے اور سب راہ ہو گئے مسدود