بُخارِ دل — Page 244
244 (32) راز و نیاز (پنجابی) چھڑ دُنیا نُوں بندیا سارا میرا ہو جے توں سچ سچ من کو یں بندہ میرا ہو وو بانہواں گل وچ پائیکے آکھاں تینوں میں ” جے توں میرا ہو ر ہیں سب جگ تیرا ہو (33) عزیزہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ بنتِ حضرت مسیح موعود نے اپنا ایک خواب بیان کیا کہ کسی نے دو شعر پڑھے ہیں جن میں سے صرف ایک مصرع یا درہا۔جو یہ تھا۔قبضہ میں جس کے قبضہ سیف خدا نہیں اور سبین خدا سے مراد دُعا معلوم ہوئی اس پر یہ دوشعر موزوں ہوئے۔حاصل اُسے مراد نہیں مدعا نہیں قبضے میں جس کے قبضہ سیف خدا نہیں فطرت کے برخلاف ہے یہ بے تعلقی بندہ بھی ہے خدا بھی ہے لیکن دُعا نہیں (34) قادیاں والے صاحبزادی مبارکہ بیگم نے خواب دیکھا کہ گویا وہ لا ہو گئی ہیں۔وہاں کے پرانے احمدیوں کے کچھ بچے جو اب غیر مبائع ہیں اُن کے پاس آئے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ آپ کہاں سے آئی ہیں۔صاحبزادی صاحبہ نے جواب دیا کہ میں قادیان سے آئی ہوں۔اس پر ان بچوں نے کہا کہ ”ہمارے ابا بھی کبھی قادیان والے ہوتے تھے