بُخارِ دل

by Other Authors

Page 198 of 305

بُخارِ دل — Page 198

198 اس لئے تصویر جاناں ہم نے کھنچو‎ائی نہیں بُت پرست لوگ بچوں کے متعلق کہا کرتے ہیں کہ یہ تو پر میشر کا رُوپ یعنی محبوب حقیقی کی تصویریں ہیں۔ہم شرک نہیں کرتے بلکہ اُسی کو پوجتے ہیں صرف توجہ کے قیام کے لئے معشوق کی فرضی تصویر بنا کر سامنے رکھ لیتے ہیں۔ان اشعار میں اُن کا رڈ ہے کہ ایسی نقلیں اور بُت کسی رنگ میں بھی معبود حقیقی کے قائم مقام نہیں ہو سکتے۔بت پرستی دینِ احمد میں کہیں آئی نہیں وہ تو یکتا ہے مگر نفلوں میں یکتائی نہیں د عشق میخواہد کلام اور اس میں گویائی نہیں آشنائی، کبریائی، جلوہ آرائی نہیں اس لئے تصویر جاناں ہم نے کھچوائی نہیں“ دل میں اور آنکھوں میں بستا ہے جمال رُوئے یار ہر جگہ ہر لحظ ہے عنبر فشاں خوشبوئے یار زندگی قائم ہے اپنی برسر نیروئے یار ہے کہاں تصویر میں وہ قوت بازوئے یار اس لئے تصویر جاناں ہم نے کھچوائی نہیں“ قطرے قطرے پر ربوبیت نے پھیلایا ہے جال سکتے سکتے پر نوازش ہورہی ہے بے مثال ذرے ذرے پر ہے فیضانِ صفات ذوالجلال حاجت تصویر کیا ، حاصل ہے جب ہر دم وصال اس لئے تصویر جاناں ہم نے کھچوائی نہیں“ حسن گو اظہر من الشمس اُس کا ہے با آب و تاب پھر بھی لاکھوں ہیں نقا میں اور ہزاروں ہیں حجاب رنگ و جسم و شکل سے ہے پاک وہ عالی جناب کس طرح فوٹوگرافر ہو سکے یاں کامیاب