حضرت بُو زینب صاحبہؓ

by Other Authors

Page 22 of 35

حضرت بُو زینب صاحبہؓ — Page 22

حضرت کو زینب صاحبہ 22 22 آپ لکھنا پڑھنا جانتی تھیں ! اور مطالعہ کی بہت شوقین تھیں، الفضل اور دوسرے اخبار باقاعدگی سے پڑھیں ، سلسلہ کی کتابیں بھی پڑھتیں اور دیگر رسالے ، ناول، افسانے وغیرہ پڑھنے کا بہت شوق تھا۔ہر وقت ان کے سرہانے کوئی نہ کوئی کتاب یا رسالہ موجود ہوتا ، دونوں آنکھوں کا آپریشن ہوا تھا پھر بھی باریک پرنٹ والی کتب اور رسائل پڑھ لیتیں، قرآن شریف با قاعدگی سے پڑھتیں اور ترجمہ بھی ساتھ ضرور پڑھتیں۔بو صاحبہ سب عزیز رشتہ داروں سے محبت اور پیار کا سلوک کرتی تھیں۔خصوصاً حضرت اماں جان سے بہت محبت تھی ، ان کے گھر آتی جاتیں اور بے حد احترم کرتی تھیں ، حضرت اماں جان بھی اکثر صبح صبح ان کے گھر جاتیں گرمیوں میں صحن میں گھنے جامن کے درخت کے نیچے سب چار پائیوں اور کرسیوں پر بیٹھ جاتے کو صاحبہ بہت تواضع کرتیں، حضرت اماں جان کے ساتھ آئی ہوئی مائیوں کی بھی خوب خاطر مدارت ہوتی تھی۔خاندان کے سب بچوں سے بے حد محبت کرتیں اور ان کو اپنے گھر بلا کر خوب خاطر کرتیں، اپنے جیٹھوں کے بیٹوں سے جو اُن کے بیٹوں کے ہی ہم عمر تھے سے خاص طور پر بے حد پیار تھا، ان کے گھر کے قریب ہی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا فارم تھا، جہاں یہ لڑ کے چھٹی میں سیر کے