حضرت بُو زینب صاحبہؓ

by Other Authors

Page 16 of 35

حضرت بُو زینب صاحبہؓ — Page 16

حضرت کو زینب صاحبہ 16 کام لینا ہے؟ ایک بڑے گھر ، خاص طور پر ایک نواب گھرانے کی کسی لڑکی کو شاید ہی آتا ہو، بڑے لوگ تو پھٹی پرانی ٹوٹی پھوٹی چیزیں پھینک دیا کرتے ہیں، لیکن ان کا یہ حال تھا کہ وہ اس سے ایک اور کار آمد چیز بنا لیتیں ، ایک بار ان کی بڑی ہوتی صاحبزادی امتہ الرؤف بیگم صاحبہ ان سے ملنے گئیں تو وہ بیٹھی کچھ ہاتھ سے سی رہی تھیں۔ان کے پوچھنے پر بتایا! تیمیں پھٹ گئی تھی تو میں نے اس کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے جھاڑن بنا وو لئے ہیں، ان کی الہڑی کر رہی ہوں۔“ انہیں سلحے ستارے کا کام گوٹا ٹانکنا سب آتا تھا۔چنانچہ جب آپ کی چھوٹی بہن آصفہ بیگم صاحبہ کی لاہور میں شادی ہوئی۔مالی حالات اچھے نہ تھے ، (Partition کے بعد ) تو آپ نے ان کی تعمیض اور دو پنے پر اپنے ہاتھ سے سلمے ستارے کا کام کیا ساتھ بہن کو بھی لگا لیتیں ، انہیں سکھائے بھی جاتیں ، اس طرح دونوں بہنوں نے مل کر ایک بھاری کام والا جوڑا تیار کر لیا، اور اس طرح بہت سارے پیسوں کی بچت کر لی۔اچھا پہنا اوڑھنا انہیں پسند تھا، خواہ چند جوڑے ہی سہی لیکن نفیس کپڑے کا عمدہ لباس پہنتیں ، آپ تنگ پاجامہ کرتا پہنا کرتیں اور چار گز چنا ہوا دو پٹہ اوڑھتیں ، آپ کا لباس اچھا سلا ہوتا تھا۔بے ڈھنگے سلے ہوئے کپڑے انہیں پسند نہیں تھے۔کبھی بیماری کی حالت میں بھی انہیں