حضرت بُو زینب صاحبہؓ — Page 17
حضرت کو زینب صاحبہ 17 بے ترتیب حلیے میں نہیں پایا ، صاف ستھرے لباس میں صاف ستھرے بستر پر لیٹی تھیں ، ہمیشہ بالوں کا جوڑا بنا کر رکھتیں ، جو ایک ہی سٹائل کا ہوتا تھا۔انہیں شادی شدہ لڑکیوں کا سجے سنورے رہنا پسند تھا ، خوشبوؤں میں بھی ، تنگی، سٹوری لڑکیوں پر انہیں بہت پیار آتا۔جب حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی دوسری شادی ہوئی تو آپ سب سے پہلے آپا طاہر و صدیقہ کو ان سے ملوانے لے کر گئے اور ان سے کہا کہ سارا زیور پہن کر بڑی اچھی طرح تیار ہو کر جانا۔انہیں سجی سنوری زیور سے آراستہ بہنیں بہت اچھی لگتی ہیں۔نیز آپا طاہرہ کو بتا یا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو چچی جان بُو کے گھر ہر جمعہ کو ہماری شکر پاروں کی دعوت ہوتی تھی اور ہم ہر جمعہ کو خوب ذوق شوق سے ان کے گھر جایا کرتے“۔پھر آپا کہتی ہیں کہ : ” جب ان کے گھر آئے تو بے حد تپاک سے خیر مقدم کیا۔حضور بے تکلفی سے جاکر ان کے پلنگ پر ان کے ساتھ بیٹھ گئے۔انہوں نے خوب خاطر تواضع کی۔آپا سے بے تکلفی سے سوال وغیرہ کرتی رہیں۔حال چال پوچھتی ہیں۔آپا کہتی ہیں اس کے بعد میں جب بھی ان سے ملنے گئی۔ہمیشہ پیار سے ملیں اور آؤ بھگت کی۔“ 66 خاندان میں شادی بیاہ کی تقریبات پر خود ( شاید طبیعت کی خرابی