برگِ سبز

by Other Authors

Page 97 of 303

برگِ سبز — Page 97

برگ سبز سکون نام کی ہر چیز رو بہ انحطاط ہوتی چلی گئی۔مسجدیں اور امام بارگا ہیں نمازیوں کے خون سے رنگین ہونے لگیں۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان دہشت گردی کے لئے مشہور و بدنام ہو گیا اور ہر بدنام زمانہ مفرور ” دہشت گرد پاکستان سے ملنے لگا۔روز نامہ جنگ کی مندرجہ ذیل خبر اس لحاظ سے بہت اہم ہے اس میں غیر ذمہ دار مفتیوں اور غلط فتووں کے نقصان کا ذکر ہے اور اسی طرح مسلمان کی وہ سادہ مر مکمل تعریف بھی موجود ہے جو خود بانی اسلام حضرت محمد مصطفی سلایا کہ تم نے بیان فرمائی ہے۔ظلم وستم کی نحوست سے نجات پانے کے لئے صحیح سمت کی طرف یہ پہلا قدم ہے۔خدا کرے غیر ذمہ دارمفتیوں کے سراسر غلط فتاویٰ اور ان کے نتیجہ میں پاکستان کو پہنچنے والے نا قابل تلافی نقصان کو کم کرنے کی کوشش میں کامیابی ہو اور پاکستان کامیابی و ترقی کے راستہ پر گامزن ہو: اتحاد العلماء کے زیر اہتمام گزشتہ روز برمنگھم کی مرکزی مسجد میں جہاد، بنیاد پرستی اور فتاوی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں جمیعت اہلحدیث برطانیہ، یوکے اسلامک مشن ، جمیعت علماء برطانیہ، کنفیڈریشن آف سنی مساجد، دعوة الاسلام ، نارتھ انگلینڈ مساجد کونسل مسلم کونسل آف برٹن، ریجنٹ پارک لندن، مجلس ختم نبوت ، معارف امام شیعہ کمیونٹی ،مسلم یونائٹیڈ ، برسٹل کے نمائندہ اور نامور علماء نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس کی صدارت معروف عالم دین مولا نا عبدالہادی العمری نے کی۔اجلاس میں مسلمانوں کے اندر بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی اور مسلمانوں پر دہشت گردی کے الزامات سمیت بعض عناصر کی جانب سے کافر اور مرتد کے فتووں پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ اس وقت دنیا بھر میں اور خصوصاً مغربی ممالک میں مسلمان انتہائی نازک دور میں 97