برگِ سبز

by Other Authors

Page 96 of 303

برگِ سبز — Page 96

برگ سبز تم ہمیں دیتے ہو کافر کا خطاب کیوں نہیں لوگو تمہیں خوف عقاب" پاکستان میں ظلم وستم کی تاریخ میں ایک بھیانک باب کا اضافہ کرتے ہوئے مسلم کی معروف و مستند تعریف کو نظر انداز کرتے ہوئے ، خودساختہ تعریف ومعیار بناتے ہوئے اور احمدیوں کی طرف غلط عقائد منسوب کرتے ہوئے ، ایک خالصہ مذہبی مسئلہ کو مذہبی طریق پر حل کرنے کی بجائے ایک سیاسی طریق اختیار کرتے ہوئے ایسے لوگوں کے سامنے پیش کر کے جو کسی طرح بھی فتویٰ دینے کے اہل نہیں تھے، احمدیوں کو غیر مسلم قرار دے دیا۔اس ظالمانہ کارروائی میں احمدیوں کو نقصان تو ضرور پہنچا ان کی جانیں تلف کی گئیں ، ان کے اموال تباہ کئے گئے ، ان کی تجارتوں اور ملازمتوں کو نقصان پہنچا، ان کو ان کے جائز حقوق سے محروم کر کے ان سے دوسرے بلکہ تیسرے درجہ کے شہریوں کا سا سلوک کیا گیا اور یہ سلسلہ برابر جاری ہے۔ہم احمدی یہ معاملہ خدا تعالیٰ کے سپرد کرتے ہوئے اور ان مظالم کو سہتے ہوئے دنیا بھر میں تبلیغ واشاعت اسلام کے فریضہ کی ادائیگی میں لگے رہے۔مگر پاکستان عمل اور رد عمل کے قدرتی چکر میں ظلم و ستم کے شیطانی عمل میں پھنس گیا۔امن و امان اور انصاف و 96