برگِ سبز — Page 81
برگ سبز کئی امور سے بہائیت کا اسلام سے قطعی جدا ہونا ثابت ہوتا ہے۔مثال کے طور پر بہائیوں کے نماز ، روزہ ، زکوۃ اور حج کو لیجئے۔بہائیوں کی نماز قرآن مجید میں حکم ہے فول وجهك شطر المسجد الحرام کہ بوقت نماز مسجد حرام کی طرف منہ کیا جائے لیکن اس کے بالکل برعکس بہائیوں کی شرعی کتاب اقدس میں حکم ہے: از اردتم الصلوة فولو اوجوهكم منظرى الاقدس مقام القدس۔یعنی جب تم نماز کا ارادہ کرو تو میری جانب رُخ کرو۔( یعنی مرزا حسین علی کی طرف) اور اپنے مرنے کے بعد اپنی قبر کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا حکم دیا ہے۔چنانچہ لکھا ہے قبله ما اہل بہا روضه مبارک است در مدینه نکا که در وقت نماز خواندنی باندرو 66 بروضہ مبارک باسیم۔“ دروس الدیانت درس صفحہ 19) اس عبارت سے معلوم ہوا کہ قبلہ اہل بہا مرزا حسین علی کی قبر ہے۔اور اس میں صریح غلط بیانی سے کام لیا گیا ہے کہ مذکورہ قبر شہر کا میں ہے۔(حالانکہ یہ قیر عکہ نامی ایک قصبہ میں ہے) نماز کے متعلق بہائیوں کو حکم ہے کہ قد کتب علیکم الصلوۃ تسع رکعات کہ تم پر صرف 9 رکعت نماز فرض ہے۔جو اسلام حکم کے سراسر خلاف ہے۔بہا اللہ نے شریعت اسلامی کے خلاف شرعی احکام ایجاد کیئے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان کی نماز میں اسلامی نماز کے ارکان و الفاظ کی بجائے بہاء اللہ کے بیان کردہ طریق اور دُعائیں ہیں۔81