برگِ سبز — Page 82
بہائیوں کے روزے برگ سبز روزوں کے متعلق بھی بہاء اللہ نے سراسر خلاف اسلام احکام جاری کئے ہیں۔چنانچہ بجائے ماہ رمضان کے 29 یا 30 دن روزہ رکھنے کے بہائی شریعت کی رو سے صرف ماہ علاء ( تقویم بھائی) کے 19 روزے ہیں۔جیسا کہ دربارہ احکام میں لکھا ہے کہ: " قد كتبنا عليكم الصوم تسعة عشر يوما " مندرجہ بالا تبدیلی کے علاوہ ایک اور زبر دست اختلاف درباره احکام روزہ یہ ہے کہ بجائے طلوع فجر سے غروب آفتاب تک روزہ رکھنے کے طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزہ رکھا جائے چنانچہ اقدس میں ہے کہ: ،، " كفرا انفسكم عن الى الغروب من الطلوع الى الاقول “ روزوں کے احکام میں بھی نماز کی طرح مریض مسافر حائضہ کو روزے بالکل معاف ہو جاتے ہیں (حالانکہ اسلامی حکم عذر دور ہونے پر فوت شدہ روزے پورے کرنے کا ہے) کتاب ” اقدس میں احکامات روزہ کے ضمن میں ہے کہ "ليس على المسافر والمریض روزوں کے متعلق مندرجہ بالا بہائی احکامات سے بدرجہ اتم معلوم ہو جاتا ہے کہ شریعت بہائیہ شریعت اسلامیہ کے بالکل خلاف ہے۔" 66 بہائیوں کا حج کعبہ بہائیوں کو حج کعبہ کی بھی ضرورت نہیں بلکہ اس کے برعکس علی محمد باب اور میرزاحسین علی کے مکانات کا طواف ہی حج ہے۔اس امر کے ثبوت کیلئے بہائیوں کے کتب میں متعدد حوالہ 82