برگِ سبز — Page 80
برگ سبز بہائیت اور اسلام تیرھویں صدی ہجری میں ایران میں ایک عجیب و غریب تحریک پیدا ہوئی جس کی بنیاد محض او بام باطلہ پر تھی نہ کسی الہامی کتاب پر۔اس جدید خیال کے متبعین کو بابی یا بہائی کے نام سے پکارا جاتا ہے چونکہ اس جدید خیال کو پیش کرنے والے مسلمانوں کے فرقہ شیعہ سے تعلق رکھتے تھے اس لئے عوام الناس اس تحریک کو مسلمانوں کا ایک نیا فرقہ سمجھتے رہے۔بہائیت کو اسلام سے دور کی بھی نسبت نہیں۔حالانکہ اسلام میں ایک وراء الوری لطیف ہستی کو خدا اور معبود سمجھا جاتا ہے جو اس کا رخانہ عالم کا خالق ہے۔اور جس کی قدرتیں اور طاقتیں غیر محدود ہیں۔جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔غرض کہ مسلمانوں کا خدا وہ عظیم الشان ہستی ہے جو جمیع صفات کاملہ سے متصف ہے۔لیکن بہائیوں کے نزدیک ایک ضعیف اور کمزور انسان میرزاحسین علی الملقب به بهاء الله جس کو تمام بشری کمزوریاں لاحق تھیں خدا تھا۔چنانچہ رسالہ ”طرازات میں مرزا حسین علی نے خود اپنی نسبت لکھا ہے۔اننى انا الله لا اله الا اناالمهیمین القیوم اس ایک امر سے یہ بات عیاں ہو جاتی ہے کہ بہائیت کو اسلام سے کوئی نسبت نہیں۔اس کے علاوہ اور بھی 80