برگِ سبز

by Other Authors

Page 59 of 303

برگِ سبز — Page 59

برگ سبز اقدس علیہ السلام کے مخالف رشتہ داروں نے احمدیوں کو تنگ کرنے کے لئے یہاں دیوار بنا دی تھی تا کہ الدار اور مسجد کی طرف جانے والے احمدیوں کو لمبا چکر کاٹ کر آنا پڑے۔حضور کی دعا سے یہ دیوار بنانے والوں کو گرانی پڑی۔حضرت مسیح موعود نے اس نشان کے ظاہر ہونے اور احمدیوں کی مشکل آسان ہونے پر بہت خوشی کا اظہار فرمایا۔مسجد مبارک سے چند قدم پر احمد یہ چوک تھا۔احمد یہ چوک کی ایک مرکزی جگہ پر محترم والد صاحب کی دکان تھی۔اس دکان سے حاصل ہونے والی بے شمار برکات کا یہاں ذکر کرنا مقصود نہیں بلکہ یہ بیان کرنا مقصود ہے کہ اس چوک کے ناقابل فراموش نظارے میرے بچپن کی انتہائی خوشگوار یادیں ہیں۔اس جگہ سے خاکسار نے بے شمار مواقع پر دیکھا کہ مسجد کے ساتھ ایک قطار بن رہی ہے۔یہ اس بات کی علامت تھی کہ حضرت مصلح موعود کہیں تشریف لے جار ہے ہیں۔اس قطار میں کبھی دس ہیں آدمی ہوتے اور کبھی سو پچاس کیونکہ اس کا پہلے سے کوئی اعلان نہیں ہوتا تھا۔ہم اس قطار کو دیکھتے ہی بچپن کی شوخی میں شروع میں جا کر کھڑے ہو جاتے اور حضور سے شرف مصافحہ حاصل کرتے بلکہ اکثر یہ بھی ہوتا کہ چند آدمیوں کے بعد پھر نمودار ہو کر مصافحہ کا شرف حاصل کرتے اور پھر اپنے ہم عمروں کو خوشی خوشی بتاتے کہ آج تو اتنی دفعہ مصافحہ کیا ہے۔احمد یہ چوک ایسی جگہ تھی کہ جہاں مسجد اقصیٰ سے آنے والے مسجد مبارک سے آنے والے، بہشتی مقبرہ سے آنے والے، مدرسہ احمدیہ سے آنے والے ہنگر خانہ سے آنے والے ضرور ہی گزرتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ خاکسار نے اس جگہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب ، حضرت مولوی شیر علی صاحب ، حضرت ڈاکٹر غلام غوث صاحب، حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب، حضرت مفتی محمد صادق صاحب، 59