برگِ سبز — Page 270
برگ سبز والا مہلک بیماریوں کے اور بہت سے اسباب سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود عالیشاه با قاعدہ ورزش کرتے اور لمبی سیر فرماتے تھے۔آپ ایک خاندانی طبیب تھے اور علاقہ بھر کے غریب لوگ اپنی مشکلات لے کر حضور کی خدمت میں حاضر ہوتے اور حضور کے طبی مشوروں ،مفت دوائیوں اور دعاؤں سے استفادہ کرتے۔حضرت خلیفہ المسیح الاول بیٹی وہ ایک بہت بلند پایہ طبیب تھے۔حضرت خلیفہ اسی الثانی بنا نشتہ نے ذیلی تنظیموں کے قیام کے وقت جو لائحہ عمل ان کے لئے تجویز فرمایا اس میں شعبہ صحتِ جسمانی کو نمایاں مقام دیا گیا۔حضور نے بڑی تفصیل سے مختلف کھیلوں کے بارہ میں اپنے تاثرات بیان فرمائے اور بعض مشہور کھیلوں کے نقصانات بتا کر بہتر کھیلوں کی طرف توجہ دلائی۔حضرت خلیفہ مسیح الثالث لمبا عرصہ مجلس خدام الاحمدیہ کے صدرر ہے۔آپ کے زمانے میں مجالس کے اجتماع اور کھیلوں کے مقابلوں کو خوب فروغ حاصل ہوا۔آپ خود بھی بہت اچھے کھلاڑی تھے۔کلائی پکڑنے میں آپ کو مہارت حاصل تھی۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع کبڈی اور فٹ بال کے اچھے کھلاڑی تھے۔آپ نے بھی کھیلوں کی ترویج و فروغ و سر پرستی فرمائی۔ورزش کے زینے ، آپ کی ایک بہت ہی مفید کتاب ہے جس میں حفظان صحت اور صحتمند زندگی گزارنے کے بہت مفید طریق بیان کئے گئے تھے۔”طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی کامیابی کے لئے ہماری ذیلی تنظیمیں بھی بہت مفید کردارادا کر سکتی ہیں۔اپنے اپنے علاقے کی بیماریوں اور ان کے اسباب کا جائزہ لے کر حفظان صحت اور پر ہیز کے طریقوں کو عام کر کے اور ان پر عمل پیرا ہونے کا اہتمام کر کے ہم افراد جماعت 270