برگِ سبز — Page 269
برگ سبز جیسا کہ وہ ہمیشہ کرتا آیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو یہ موقع دے رہا ہے کہ اس نیک کام میں ، اس کارخیر میں حصہ لیں۔۔۔اور اس علاقے کے بیمار اور دکھی لوگوں کی دعائیں لیں۔آج کل دل کی بیماریاں بھی زیادہ ہیں۔ہر ایک کو علم ہے کہ ہر جگہ بے انتہا ہو گئی ہیں اور پھر علاج بھی اتنا مہنگا ہے کہ غریب آدمی تو Afford کر ہی نہیں سکتا۔پس غریبوں کی دعائیں لینے کا ایک بہترین موقع ہے جو اللہ تعالیٰ آپ کو دے رہا ہے۔اس سے فائدہ اٹھا ئیں۔“ 66 الفضل انٹرنیشنل 17 جون 2005ء ) جماعت احمدیہ کی تاریخ میں خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کے جو عظیم جلوے مسلسل دیکھنے میں آرہے ہیں ان کی وجہ سے اس امر میں شک کرنے کی گنجائش باقی نہیں رہ جاتی کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ تحریک بھی ہر لحاظ سے کامیاب ہوگی اور صرف افراد جماعت ہی نہیں بلکہ اس علاقہ کے دوسرے لوگ بھی خدمت خلق کی اس سکیم سے فیض پائیں گے۔علاج کی اس غیر معمولی سہولت کے حاصل ہونے پر یہ امر بھی قابل فکر ہے کہ اس کی بیماری اس قدر زیادہ کیوں ہوتی جارہی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حفظانِ صحت اور پر ہیز کے متعلق ایسے عمدہ اور سنہری اصول بیان فرمائے ہیں کہ ان پر عمل کرنے سے انسان بہت حد تک بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔کم کھانے کے متعلق حضور کے ارشادات ذہن میں رہیں اور ان پر کما حقہ عمل کیا جائے تو آج کل کی ساری بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔کیونکہ بسیار خوری کے نتیجہ میں ہی موٹا پا اور اس سے پیدا ہونے والی بے شمار خرابیاں اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔سادہ زندگی گزار نے والا مسجد میں باقاعدگی اور کثرت سے جانے والا اور عبادات کا شوق وشغف رکھنے 269