برگِ سبز

by Other Authors

Page 271 of 303

برگِ سبز — Page 271

برگ سبز کی عام صحت کے معیار کو اتنا بہتر بنا لیں کہ دوسرے لوگ جس طرح ہماری تنظیم ، ہماری مالی قربانی، ہمارے تعلیمی معیار پر رشک کرتے ہیں اسی طرح وہ ہماری صحت جسمانی پر بھی رشک کرنے لگیں۔اور اس طرح بیماری کی نحوست سے ہمارے کام میں جو کمی آتی ہے، ہمارے اخراجات میں جو زیادتی ہوتی ہے، ہمارے گھروں میں جو پریشانیاں بڑھتی ہیں ان پر ممکن حد تک قابو پا کر ہم زیادہ مفید، زیادہ بہتر، زیادہ مؤثر ، زیادہ فعال زندگی گزار سکتے ہیں۔حضرت مصلح موعود ورزش اور کھیلوں کی افادیت کے متعلق فرماتے ہیں: میں خدام الاحمدیہ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ بچوں کے کھیل کود کے زمانہ کو۔زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی کوشش کریں اور کوشش کریں کہ کھیلیں ایسی ہوں کہ جو نہ صرف جسمانی قوتوں کو بلکہ ذہنی قوتوں کو بھی فائدہ پہنچانے والی ہوں اور آئندہ زندگی میں بھی بچہ ان سے فائدہ اٹھا سکے۔ان میں تین باتوں کا خیال رکھا جائے۔ایک تو جسم کو فائدہ پہنچے۔دوسرے ذہن کو فائدہ پہنچے۔تیسرے وہ آئندہ زندگی میں ان کے کام آسکیں۔جس کھیل میں یہ تینوں باتیں ہوں گی وہ کھیل کھیل ہی نہیں بلکہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم بھی ہوگی اور وہ طالب علم کے لئے ایسی ہی ضروری ہوں گی جیسی کتا ہیں۔جب میں کہتا ہوں کہ کھیلیں ایسی ہوں جو ذہنی تربیت کے لئے مفید ہوں تو میرا مطلب یہ ہے کہ ان کے ساتھ بچوں کی دلچسپی بھی قائم رہے۔یہ نہیں ہونا چاہئے کہ وہ ایک فلسفہ بن جائے اور بچوں کو زبردستی کھلانی پڑیں۔ایسی کھیل ذہنی نشو نما کا موجب نہیں ہو سکتی اور نہ ہی جسم اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔میں نے بارہا اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے اور بتایا ہے کہ یہ کام نہایت آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔اور ورزش کے شعبہ کو مفید ترین بنایا جا 271